فیس بک کا غیر ضروری استعمال ڈپریشن کا باعث

Published on March 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,032)      No Comments

0852
اسلام آباد۔۔۔دنیا بھر میں سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک پر بلا مصرف وقت گزارنے سے ڈپریشن بڑھ جاتا ہے۔تحقیق کے دوران ماہرین نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک استعمال کرنے والے افراد کو ویب سائیٹ پر ان کی سرگرمیوں کی مناسبت سے دو گروہوں میں تقسیم کر کے ان افراد کے رویے کا مشاہدہ کیا۔ تجزیے کے دوران انکشاف ہوا کہ فیس بک پر محض خبریں اور دوسرے صارفین کا پروفائل دیکھ کر وقت صرف کرنے والے افراد میں جلن کا جذبہ دوسرے افراد کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔اس کے برعکس ایسے افراد جو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر فعال ہوتے ہیں، اپنے خیالات، تصاویر اور وڈیوز پوسٹس کرتے اور دوسروں کی پوسٹس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہیں ان میں حسد، جلن اور چرچڑاپن کم ہوتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题