ممبئی۔۔۔ بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ اگر وہ بالی ووڈ میں کسی سے غیر مشروط طور پر محبت کرتی ہیں تو وہ پاکستانی اداکار فواد خان ہیں۔ سونم کپور اور فواد خان نے فلم خوبصورت میں ایک ساتھ اداکاری کی تھی۔ یہ فلم گزشتہ سال ریلیز ہوئی لیکن زیادہ کامیاب نہ ہو سکی انٹرویو کے مطابق انہوں نے کہا کہ فلم خوبصورت کی شوٹنگ کے دوران فواد سے میری بہت اچھی دوستی ہو گئی اور ہم اب بھی رابطے میں ہیں۔ مجھے اسے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ پاکستانی بھی بالکل ہم جیسے ہیں۔ میں اور میری بہن ریہا کی بھی فواد سے بہت اچھی دوستی ہو گئی کیونکہ وہ بہت مخلص، گرم جوش اور پیار کرنے والا انسان ہے