گرجا گھروں کو سیکورٹی نہ دینا پنجاب حکومت کیلئے شرمناک ہے: عمران خان

Published on March 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

05
اسلام آباد۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف نے لاہور چرچ میں دہشت گردی کے بدترین حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سست روی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور گرجاگھروں کے باہر دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے گرجا گھروں کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کے صوبائی حکومت کے اقدام کو شرمناک قرار دیا ہے جبکہ پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے پنجاب حکومت سے صوبے میں دہشت گردی کے اڈے ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے کہا کہ پنجاب حکومت اقلیتوں کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آتی ہے۔ اقلیتوں اور معصوم شہریوں پر اس قسم کے حملے کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔ انھوں نے صوبائی حکومت سے واقعے کی تحقیقات، ملزمان کی فوری گرفتاری اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes