ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری کا کسان کے گھر پردھاوہ

Published on March 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 537)      No Comments

Ahtjaj 18-03-15
میاں چنوں(رضا جعفری سے)ایس پی انویسٹی گیشن نعیم بابر کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری کا پرائیویٹ لوگوں کے ہمراہ کسان کے گھر پردھاوہ ،-58مویشی چھین کرفرار۔دروازوں پر کلہاڑیوں کے وار ،اہل خانہ مردو خواتین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ،محمد اسلم اور اس کے اہل خانہ کا خادم اعلیٰ پنجاب اور پولیس حکام سے مال کی واپسی اور ذمہ داروں پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ۔ نواحی گاؤں چک نمبر134سولہ ایل (ملکوں والی) کے رہائشی کسانوں عبدالقیوم ولد عظمت ،محمد اشرف ولد محمد اسلم ،اقبال بی بی زوجہ محمد اسلم اور محمد اسلم ولد محمد امیر اقوام چدھڑ اور نے درجنوں مردوخواتین اور بچوں کے ہمراہ تحصیل کچہری میاں چنوں میں اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سامنے اونچی آواز میں روتے اور دھاڑیں مارتے ہوئے احتجاج کے دوران بتایا ہے کہ محمد اسلم زمیندارمحمد شریف ولد امام بخش کے پاس بطور منشی منیجرکام کررہا ہے اور محمد شریف کا مختار خاص بھی ہے چونکہ محمد شریف سعودی عرب میں کام کرتا ہے۔جب محمد اسلم بطور منیجر کام کرنے اوکاڑہ سے اپنے خاندان سمیت آیا تھا تو اپنے -35مویشی ساتھ لے کر آیا تھا جن کی تعداد اب -58ہوچکی ہے جس میں -18بھینسیں ،بمعہ کٹیاں،-3کٹے،-36عددگائیں،ایک عدد بیل،-3عدد بکریاں بھی شامل ہیں جس کو دیکھ کرمالک زمیندار محمد شریف کے بھائی محمد حنیف کی نیت خراب ہوگئی اور اس نے ہمیں مویشی حوالے کرنے کو کہا اور چھین لینے کی دھمکیاں دیں انکار پر محمد اصغر ،محمد اشرف اوران کے والد محمد اسلم کے خلاف جھوٹا مقدمہ نمبر68/15زیر دفعات 406,380ت پ تھانہ صدر میاں چنوں میں درج رجسٹرڈ کروا دیا جس پر ہم نے مورخہ 19-03-2015کو بعدالت جناب اظہر جاوید سول جج میاں چنوں سے حکم امتناعی حاصل کرلیا لیکن گزشتہ رات تقریباً آڑھائی بجے ایس پی انویسٹی گیشن نعیم الحسن بابر، ڈی ایس پی طاہد مجید اور ایس ایچ او تھانہ صدر کی سربراہی میں پولیس کی تین گاڑیوں میں پولیس کی بھاری مسلح نفری آئی جن کے پاس جدید آتشین اسلحہ تھاجبکہ ان کے ساتھ کلہاڑیوں اورڈنڈوں سے مسلح محمد حنیف ،محمد ابراہیم سمیت-25کس نامعلوم افراد بھی تھے جنہوں نے گھر کے دروازے پر کلہاڑیاں مار کر دروازے کھلوائے اور گھر میں موجود مردوخواتین کو بندوقوں کے بٹ اور ڈنڈے مارتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا اور-18 بھینسیں ،بمعہ کٹیاں،-3کٹے،-36عددگائیں،ایک عدد بیل اور-3عدد بکریوں سمیت -58مویشی (ڈنگر) چھین کر فرار ہوگئے ۔ انہوں خادم اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور آئی جی پنجاب سمیت ا علیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار پولیس اہلکاروں سمیت کارروائی کرتے ہوئے ہمارا مال واپس کروایا جائے اور زمینداروں کے ظلم سے بچایا جائے ۔مظاہرین نے ایک بینر بھی اٹھا رکھا تھا جس پر مویشیوں کی واپسی کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ایس پی انویسٹی گیشن نعیم الحسن بابر، ڈی ایس پی طاہد مجید اور ایس ایچ او تھانہ صدر کو معطل کرکے ان کے خلاف کارروائی کامطالبہ بھی کیا گیا تھا ۔جب اس سلسلہ میں ایس ایچ او اور تفتیشی آفیسر سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ضابطہ کے مطابق درج شدہ مقدمہ کی ریکوری کی ہے جبکہ مدعی مقدمہ سے موقف کے حصول کیلئے ایف آئی آرپر درج شدہ موبائل نمبر پر کئی بار کی گئی تو اس نے کال اٹینڈ نہ کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes