چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا سینیٹ ملازمین سے خطاب

Published on March 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

02ملازمین سینیٹ کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے اپنے فرائض میں کوتاہی نہیں کریں گے،
سفارش کلچرکو ختم کرنے کیلئے ملازمین مجھ سے براہ راست مل سکتے ہیں، فرائض سے غفلت کے مرتکب ملازمین کیلئے کوئی جگہ نہیں
چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا سینیٹ ملازمین سے خطاب
اسلام آباد(یو این پی) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اس توقع کا اظہارکیاہے کہ ملازمین سینیٹ کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے اپنے فرائض میں کوتاہی نہیں کریں گے، سفارش کلچرکو ختم کرنے کیلئے ملازمین مجھ سے براہ راست مل سکتے ہیں، فرائض سے غفلت کے مرتکب ملازمین کیلئے کوئی جگہ نہیں ۔ بدھ کے روزسینیٹ ملازمین سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ مضبوط ہوگا تو وفاق مضبوط ہوگا، یہ چاروں صوبوں کی اکائیوں کا نمائندہ ایوان ہے۔ سینیٹ کے استحکام کیلئے ملازمین سے توقع ہے کہ اپنا مثبت کردار ادا کریں کسی قسم کی کوتاہی اورغفلت برداشت نہیں کریں گے۔ ملازمین ہر پیر کو براہ راست میرے ساتھ ملاقات کرسکتے ہیں۔ اس کا مقصد سفارش کلچر کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون و ضوابط کی پاسداری کرتا ہوں اور توقع کرتا ہوں کہ میرے ساتھ کام کرنے والے بھی قوانین کی پابندی کریں۔ تمام ملازمین میرے گھرکے افراد کی طرح ہیں۔ میں ان ملازمین کے مسائل سے آگاہ ہوں، پوری کوشش کروں گا کہ ان مسائل کو حل کراؤں، میں پیار اورمحبت دینا چاہتا ہوں مگرکوئی اسے میری کمزوری تصور نہ کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes