موسم بہار کے دنوں کا معتدل درجہ حرارت 21مارچ سے بتدریج بڑھنا شروع ہو جائے گا

Published on March 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 495)      No Comments

04
اسلام آباد (یو این پی) موسم بہار کے دنوں کا معتدل درجہ حرارت 21مارچ سے بتدریج بڑھنا شروع ہو جائے گا جبکہ 21مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہو گا جس کے بعد درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد اپریل کے آغاز سے موسم گرما شروع ہو جائے گا اور 15اپریل سے موسم گرما کے اوقات کار نافذ ہو جائیں گے۔ موسم گرما کے دوران رات کے دورانیہ میں بتدریج کمی اور دن کے دورانیہ میں اضافہ کا سلسلہ 21جون تک جاری رہے گا اور 21جون سال کا طویل ترین دن ہو گا۔ واضح رہے کہ موسم بہار عام طور پر فروری کے وسط سے مارچ کے آخر تک ہوتا ہے جس میں چرند، پرند، پودے اور درخت قدرت کے عطاء کردہ معتدل درجہ حرارت سے نہ صرف محفوظ ہوتے ہیں بلکہ ان دنوں پھول اور درختوں پر شگوفے پھوٹنے کا عمل بھی جاری و ساری رہتا ہے اور موسم خزاں کی نشانیاں بتدریج ختم ہو جاتی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes