ملکی ترقی کے لیے جدت کی حامل ہیومن ریسورس کسی بھی ملک کا سرمایہ ہے ڈاکٹر اسد

Published on March 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

Vehar
وہاڑی( یواین پی)کامسیٹ یونیورسٹی سب کیمپس وہاڑی میں حال ہی میں فارغ التحصیل ہونے والے طلبا کی راہنمائی اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے سلسلہ میں جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ملکی و بین الاقوامی و مقامی کمپنیوں ،بینکوں اور انڈسٹریزنے شرکت کی اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کے لیے انٹرویو کئے شعبہ منیجمنٹ سائنسز کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر اسد افضل ہمایوں نے آرگنائزر ڈاکٹر رفاقت علی کے ہمراہ جاب فیئر کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈاکٹر منیر، ڈاکٹر ساجد حیدر،ڈاکٹر سجاد،ڈاکٹر اسحاق، ڈاکٹر عاصمہ،ڈاکٹر قیصر،ڈاکٹر شاہد ڈاکٹر عمران قریشی، عمران رشید عفان الدین حسین ضیغم ، سمیع قیصرانی ،شہباز احمد ، ارسلان قیوم، اسامہ اعوان اور نعمان یاسین کے علاوہ طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی جاب فیئر کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر اسد افضل ہمایوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ادارہ بہترین ہیومن ریسورس کی تیاری کے لیے کوشاں ہے ملکی ترقی کے لیے جدت کی حامل ہیومن ریسورس کسی بھی ملک کا سرمایہ ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف مناسب راہنمائی اور تربیت سے ہم دنیا کے بہترین سائنسدان ، ڈاکٹر اور انجینےئرز کے علاوہ دیگر شعبوں کے ماہرین تیار کرر ہے ہیں انہوں نے کہا کہ جاب فیئر میں مختلف بینکوں ، ٹیلی کام سے تعلق رکھنے والے اداروں ، ملٹی نیشنل اور نیشنل کمپنیوں کی طرف سے حال ہی میں یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے150سے زائد طلبا و طالبات کو انٹرویو کے لیے بلایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح نوجوانوں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا جو ان کی عملی زندگی میں انکے لیے ترقی کے مواقع فرام کرنے میں معاون ہو گا جاب فیئر کے اختتام پر شرکاء میں یاد گاری شیلڈز تقسیم کی گئیں جبکہ طلبا و طالبات کی طرف سے اس اقدام کو سراہا گیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes