ایوو تھری جی ٹارگٹ پورے کرنے کیلئے ادارہ کی عزت اور شہرت داؤ پر

Published on March 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 337)      No Comments

index
جھنگ (یواین پی) انجمن تاجران (رجسٹرڈ )جھنگ کے ضلعی صدر جمشید اختر اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سرور نے پی ٹی سی ایل کے سیل کسٹمر سروس ایووتھری جی کے افسروں اور اہلکاروں کی طرف سے عوام کو اندھیرے میں رکھ کر اور حقائق چھپا کر اُن سے لوٹ مار کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اُس کی پُر زور مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل ایک ایسا ادارہ ہے جس کے کروڑوں کی تعداد میں صارفین ہیں اور یہ ادارہ ماضی میں شاندار روایات کا حامل رہا ہے جس کی وجہ سے عوام اس ادارے پر اعتماد کرتے ہیں لیکن ایوو تھری جی سیل سروس جھنگ والو ں نے اپنے ٹارگٹ پورے کرنے کیلئے ادارہ کی عزت اور شہرت داؤ پر لگا دی ہے جس سے عوام کا اعتماد بُری طرح مجروع ہوا ہے ۔انہوں نے پی ٹی اے کے اعلیٰ حکام سے ان واقعات کا نوٹس لینے اور صارفین کو اس لوٹ مار سے بچانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر منظور احمد عابد کی تحریری شکایت کے با وجود اس پر کوئی کاروائی نہ کی گئی تو انجمن تاجران اپناآئندہ لائحہ عمل ترتیب دے کر بھرپور احتجاج کرے گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy