رانی مکھر جی 37 برس کی ہو گئیں

Published on March 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 3,292)      No Comments

08
ممبئی (یو این پی) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی 37 برس کی ہو گئیں۔یواین پی کے مطابق رانی مکھر جی 21 مارچ 1978ء کو بھارتی فلم نگری ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 1998ء میں فلم غلام سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا جس میں ان کے مدمقابل ہیرو عامر خان تھے۔ اس کے ایک سال بعد انہوں نے کرن جوہر کی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے متعدد کامیاب فلمیں دیں۔ رانی مکھر جی نے 7 فلم فیئر ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کئے۔ گذشتہ سال ان کی فلمساز ادتیا چوپڑا کے ساتھ شادی ہوئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes