دنیا کی آبادی کا ایک بڑا حصہ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے اور اسی بناء پر دنیا میں ہر ایک منٹ میں ایک بچہ پانی سے متعلقہ بیماریوں کی وجہ سے مر جاتا ہے: ممتاز بیگ

Published on March 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 583)      No Comments

002 PHOTO OF MUMAZ BAIGرحیم یار خان (یو این پی) معاشی تجزیہ نگار ممتاز بیگ نے پانی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے عالمی دن (22مارچ ) کے موقع پر بتایا کہ پانی کی ایک ایک بوند زندگی ہے۔اس کرۂ ارض پر دو تہائی پانی اور ایک تہائی خشکی جبکہ پینے کے قابل پانی کی مقدار صرف اڑھائی فیصد ہے اور اس میں سے بھی بہت معمولی 0.14فیصد پانی کی شکل میں اور باقی ماندہ گلیشیئر اور برف کی صورت میں موجود ہے جو فوری طور پر پانی میں منتقل نہیں ہو سکتا۔ دنیا کی آبادی کا ایک بڑا حصہ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے اور اسی بناء پر دنیا میں ہر ایک منٹ میں ایک بچہ پانی سے متعلقہ بیماریوں کی وجہ سے مر جاتاہے۔ صحرائی، بارانی اور دیہاتی علاقوں میں پانی کی شدید قلت بڑے مسائل کا باعث بن رہی ہے یہاں جانور اور انسان ایک ہی گھاٹ (ٹوبہ) سے پانی پینے پر مجبور ہیں۔شہری علاقوں میں عمومی طور پر زیر زمین پانی پینے اور گھریلو استعمال کے بھی قابل نہیں ہوتا اوپر سے فیکٹری مالکان کیمیائی آلودگی، شہری گھروں اور دکانوں کا کچرہ اور میونسپل ادارے سیوریج کا پانی ڈائریکٹ نہروں میں ڈال کرپینے کے پانی میں مزید کمی کا باعث بن رہے ہیں۔لہذا پانی کی کمی اور اس کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے حکومت، میڈیا، سماجی ادارے، سول سوسائٹی،علماء اورعوامی نمائندے مل کر سیمینارز اور ورکشاپس کا اہتمام اور پانی کے بارے میں شعور اجاگرکرائیں تاکہ مستقبل میں پانی جیسی نعمت کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے بصورت دیگر پانی کے عالمی اداروں اورماہرین کے مطابق پاکستان تیزی سے پانی کے قحط کی طرف بڑھ رہا ہے اور آنے 10سالوں میں کسی بھی وقت پاکستان میں، بجلی اور گیس کے ساتھ ساتھ پانی کی لوڈ شیڈنگ کا اعلان بھی ہو سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes