یونیورسٹی آف گجرات نے امتحانی فارم جمع کروانے کے شیڈول کا اعلان کر دیا

Published on March 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 646)      No Comments

02
لالہ موسیٰ ۔۔۔یونیورسٹی آف گجرات کے زیر اہتمام ایم اے، ایم ایس سی، ایم بی اے اور ایم کام کے سالانہ امتحانات کے لیے امتحانی فارم جمع کروانے کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ امتحانی فارم15اپریل سے15مئی2015ء تک، ڈبل فیس کے ساتھ16مئی سے یکم جون 2015ء تک جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ 2جون سے 15جون تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے امتحانی فارم بمعہ چالان فارم جامعہ گجرات کی ویب سائٹ www.uog.edu.pkسے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ جبکہ امتحانی فیس بنک آف پنجاب کی نامزد برانچوں میں جمع کروائی جائے گی۔ پرائیویٹ امیدواران کو صرف انگریزی، اُردو، ریاضی، معاشیات، اسلامیات اور پولیٹیکل سائنس کے مضامین میں امتحان دینے کی اجازت ہو گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes