لاہور(یواین پی) منشیات کے خلاف بعض لوگوں کو فیصلے کرنے میں مشکلات ہیں مگر وہ اپنے بچوں کو سامنے رکھتے ہوئے دوسرے نوجوانوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچائیں لوگ اب بھی آکسیجن شاٹ نشہ کوسیرس نہیں لے رہے ہیں ۔ عورت ماں کے روپ میں معاشرے میں برائیوں کو خلاف مثبت پیغام دے۔شیشہ کیفوں کے خلاف بل اسمبلی کی کیمٹی کے پاس ایک سال سے پڑا کسی کو فائدہ نہیں دے رہا بلکہ بل کا فائدہ اسی صورت ہو گا جب وہ ترمیم اور از سر نو جائزہ لینے کے بعد نافذ ہو گا یہ بات کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی طالبات کو ڈرگ ایڈوائیزری ٹریننگ حب اے پروجیکٹ آف یوتھ کونسل فار انٹی نارکوٹکس میں منشیات کے خلاف آگاہی پروگرام پر خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کہی۔طالبات انٹرشپ کے سلسلے میں منشیات کے خلاف اپنے تھسیز مکمل کررہی ہیں اس موقعہ پر سیکرٹری جاوید اقبال اور ڈاکٹر اکرام السلام نے بھی خطاب کیا۔ سید ذوالفقار حسین نے کہا امیر اور غریب کا بچہ جب نشہ کرتا ہے تو دونوں ہی آگ میں جلتے ہیں آکسیجن تھراپی کے نام پر نیا نشہ متعارف کروا کر ہوٹلز اور کیفوں کے مالکان نوجوانوں پر رحم کریں ۔ طالبات اپنی ذامہ د اری کو سمجھ کر سو سائٹی میں موجود نشہ جیسی برائیوں کے خلاف أگے بڑھ کر جنگ کرے جس سے وہ اپنے گھر، محلے،تعلیمی اداروں اور معاشرے کو بچا سکتی ہیں۔