گانا اداکاری سے زیادہ اور بہت مشکل ہے،شبانہ عظمی

Published on March 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,009)      No Comments

05

ممبئی (یو این پی) بالی وڈ کی منجھی ہوئی اداکارہ شبانہ عظمی نے کہا ہے کہ ان کے والد کیفی اعظمی ان کو گلو کار بنانا چاہتے تھے اور ان کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے انہوں نے 1986ء میں بننے والی ایک فلم ’’ انجمن‘‘ کیلئے گایا لیکن ان کو لگا کہ گانا اداکاری سے زیادہ اور بہت مشکل ہے اس لئے انہوں نے گائیگی کو بطور پیشہ اپنانے سے گریز کیا۔ شبانہ نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں اس بات کا اظہار کیا کہ وہ اس سال ستمبر میں 65برس کی ہو جائیں گی اور ان کے نزدیک عمر کو ہر حصے میں انجوائے کرنا چاہئے۔ میری والدہ کے دور میں 45سال کا ہونے کا مطلب ریٹائر ہونا ہوتا تھا لیکن زمانہ بدلنے کے ساتھ معیارات بھی بدل گئے ہیں اب اتنا کچھ کرنے کو ہوتا ہے کہ عمر کا 60واں سال نیا 40واں سال لگتا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ ایک راستہ کو پکڑ کر چلنے والی شخصیت نہیں وہ کئی راستوں پر ایک ساتھ چلنا چاہتی ہیں گو کہ یہ ایک پاگل پن ہے لیکن وہ اس کو سلجھا لیتی ہیں۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy