بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرکے ملک کی تقدیر بھی بدل یں گے ملک قیصرعلی

Published on April 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

images
گوجرہ (یواین پی)سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بلدیاتی الیکشن ہوئے تو ناصرف کلین سویپ کریں گے بلکہ ملک کی تقدیر بھی بدل یں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ اسلام آباد کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ملک قیصرعلی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے بغیر کسی لیت ولعل کے ملک میں بلدیاتی الیکشن کروائے حکومت کا بلدیاتی الیکشن میں ٹال مٹول کئی سوالات کو جنم دیتا ہے اگر عدالتی فیصلے کی روح کے مطابق ملک میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تو پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی اور ملک میں تعمیر و ترقی کے نئے باب کی بنیا بھی د رکھیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے بغیر جمہوریت کا کوئی تصور نہیں سیاسی قیادت یہی سے جنم لیتی ہے اور عمران خان ہی واحد لیر ہیں جو ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کے لئے پرعزم ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes