دیہی علاقوں میں سڑکوں کی کشادگی و بحالی کا منصوبہ ملکی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گارانا سلیم احمد

Published on April 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 494)      No Comments

7-4-2015 Seminar
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈیشن آفیسر وہاڑی رانا سلیم احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق دیہی علاقوں میں سڑکوں کی کشادگی و بحالی کا منصوبہ دیہی ترقی کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا یہ بات انہوں نے خادم پنجاب دیہی سڑکات منصوبہ کے حوالہ سے ٹی ایم اے ہال وہاڑی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی سیمینار میں ڈی او روڈز شیخ ظفر محمود ، ایس ڈی او پراونشل ہائی ویز راؤ دلشاد، ٹی ایم او میاں اظہر جاوید، ٹی او آر راؤ نعیم خالد ، ایس این اے شیخ خرم سلیم ، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد شریک تھی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رانا سلیم احمد نے کہاکہ اس منصوبہ کی تکمیل سے کاشتکاروں کو آمدورفت کی بہترین سہولیات میسر آئینگی انہیں اپنی اجناس بروقت منڈی تک با آسانی لانے میں بھی مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ دیہی سڑکات کی تعمیر کا نیا معیار مقررکیا گیا ہے اب یہ 10فٹ چوڑائی کی بجائے 12فٹ چوڑائی میں تعمیر ہوں گی اور انہیں کارپٹ کیا جائیگاانہوں نے بتایا کہ ضلع وہاڑی میں 55کروڑ26لاکھ روپے کی لاگت سے 81.50کلومیٹر طویل سڑکوں کے9منصوبے تعمیر کئے جائینگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرکزی انجمن تاجران وہاڑی ارشاد حسین بھٹی نے کہا کہ پنجاب حکومت کا دیہی سڑکوں کی تعمیر وکشادگی کا اقدام نہایت احسن ہے ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن میاں جہانزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ سے وقت اور ایندھن کی بچت ہو گی اور لوگوں کو آمدورفت کی بہتر سہولتیں بھی میسر آئینگی چیئر پرسن ویمن کرائسس سنٹر صبوحی حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے دیہی عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے اور دیہی عوام کو بھی شہریوں کی طرح سہولیات فراہم کرنے کا اقدام نہایت احسن ہے سماجی راہنماء نوشین ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریا ت کے پیش نظر وزیر اعلی پنجاب نے دیہی سڑکات کی کشادگی و بحالی کا بروقت فیصلہ کیا ہے اس کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے سماجی راہنماء عظمی سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہوزیر اعلی پنجاب نے پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے کا منصوبہ شروع کر کے دیہی عوام کے دل جیت لئے ہیں انہوں نے کہا کہ دیہی عوام آمدورفت کے جن مسائل سے دوچار تھے اس اقدام سے انہیں ان مسائل سے چھٹکارہ حاصل ہو گا اور ہسپتال ، سکول جانے کے لیے بھی بہتر راستہ دستیاب ہوگا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کاشتکاروں کے نمائندوں سید علی شاہ اور طاہر شریف نے کہا کہ کشادہ اور کارپٹ سڑکیں دیہی عوام کا محض خواب تھا لیکن خادم پنجاب نے دیہی عوام کے اس خواب کو تعبیر دی ہے انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار اس پروگرام کے تحت دیہات کی رابطہ سڑکیں تعمیر ہونے سے دیہات کے لوگ بھی سکھ کا سانس لے سکیں گے اس سیمینار کے دوران وزیر اعلی پنجاب کے دیہی سڑکات منصوبوں کے حوالہ سے محکمہ انفرمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے صوبائی محکمہ اطلاعات کی تیار رکردہ ڈاکو منٹری فلم بھی دکھائی گئی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy