نقل کی بجائے عقل سے پاس کیا گیا امتحان طلباء کی صلاحتیں اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن

Published on April 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 572)      No Comments

d.c 2 copy
سبی(یواین پی) نقل کی بجائے عقل سے پاس کیا گیا امتحان طلباء کی صلاحتیں اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور طلباء کو زندگی کے کسی شعبے میں شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑتا موجودہ صوبائی حکومت نے نقل کے خاتمے کیلئے بروقت قدم اٹھا کر اہم فیصلہ کیا ہے طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنا زیادہ تروقت قدم اٹھا کر اہم فیصلہ کیا ہے طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنا زیادہ تر وقت اپنی پڑھائی میں گزاریں تاکہ مستقبل میں انہیں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ نے انٹرمیڈیٹ کے جاری امتحانات کے مختلف امتحانی مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر عظیم انجم ہانبھی بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر امتحانی مراکز کا دورہ کرینگے اور نقل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی خصوصی ہدایات ہیں کہ نقل کو کسی صورت برداشت نہیں کرنا کیونکہ معیاری تعلیم کا تقاضا نقل سے پاک امتحانات میں پنہاں ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes