صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری سید صداقت علی کے اعزاز میں کویت کے مقامی ہوٹل میں عشائیہ

Published on April 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 689)      No Comments

unnamed
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) پاکستان قرآت و نعت کونسل کویت کے عہدیداران و ممبران کی جانب سے صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری سید صداقت علی کے اعزاز میں کویت کے مقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں مہمان خصوصی سفیر پاکستان محمداسلم خان اور حافظ محمدشبیرممبراوپیک تھے۔ پاکستان قرآت و نعت کونسل کے سرپرست اعلیٰ محمدعارف بٹ نے آنے والے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کیا۔جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمدافضل شافی نے سرانجام دئیے۔پروگرام کے آغاز پر محمدافضل شافی نے قاری سیدصداقت علی ، حافظ محمدشبیرممبراوپیک، محمدعارف بٹ صدر پاکستان قرآ ت ونعت کونسل، محمداسلم خان سفیرپاکستان، شہزاد احمدصدر پاکستان قرآت ونعت کونسل کویت، طارق علی محسن نائب صدر پاکستان قرآت و نعت کونسل، ماجد چوہدری اور میاں ارشد صدر پاکستان مسلم سنٹر(ن) کویت،محمدریاض کو سٹیج پرآنے کی دعوت دی،پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔قاری صہیب کو تلاوت کے فرائض ادا کئے، جبکہ فیصل ریاض ہدیہ نعت پیش کیا۔ تقریب سے محمدعارف بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیدصداقت علی کوپاکستانی گورنمنٹ کی جانب سے صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اورامید کرتے ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں کی بدولت آئندہ بھی اس ایوارڈ کیلئے منتخب ہوتے رہیں گے۔حافظ محمدشبیر ممبراوپیک نے قاری سیدصداقت علی کا کویت آمد پر شکریہ ادا کیا اورپاکستان قرآت و نعت کونسل کی پوری ٹیم کاشکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پروگرام کا انعقاد کیا۔حافظ محمدشبیر نے کہا کہ میں بچپن سے قاری سیدصداقت علی کا شاگرد رہا ہوں۔ اوریہ صدارتی ایوارڈ انکی عوام الناس کیلئے بہترین خدمات کی بدولت ہے۔حافظ محمدشبیر نے کہا کہ میں گذارش کروں گا اوورسیز میں بسنے والے پاکستانیوں سے کہ آؤ باہر نکلیں اور اپنے سبزپاسپورٹ کی بدولت اپنی ذات اور خاندان سے باہر نکل کر اپنی اپنی استطاعت کے مطابق اپنے ملک کی خدمت کریں ۔سفیرپاکستان نے اپنے خطاب میں فردا فردا تمام حضرات کا پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ قاری سیدصداقت علی کو کویت میں خوش آمدید کہتے ہیں۔اورپاکستان قرآت و نعت کونسل کویت کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے بہت کم وقت میں اس محفل کا انعقادفرمایا،تقریب میں حاجی جاویدچشتی، راجا ظفرمنیجرپی بی سی کویت، چوہدری عثمان اصغرصدر پاکستان مسلم لیگ(ق) کویت، فیاض چوہدری، چوہدری سجاد، صائمہ رانی ، محمدزبیرشرفی، شبیربٹ،رائے احسان کھرل، محمدبلوچ، محمدنعیم جان صدر کے پی وائی ایس ، عطااللہ خان،احتشام اللہ دتہ، چوہدری سلیم الرشید،بشیرتارڑ،عابدملک،شمشادخان تنولی،عاطف الرحمن، الف دین، نبیل راجپوت، محمدزبیر،آصف باجوہ، ملک عاطف بشیر، محمد ندیم اکبر وکمیونٹی کی دیگر شخصیات موجود تھیں۔جبکہ میڈیا کے نمائندوں میں عبدالشکور ابی حسن ،محمدشاہد، عاطف صدیقی، خالد نورجیو، محمدعمر،شریف حدیثوی،حاجی جاویداقبال و دیگر موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes