اوپن یونیورسٹی میں صحت کے بین الاقوامی دن کے حوالے سے “صحت بخش غذاؤں کے استعمال پر ” ایک روزہ قومی سیمینار

Published on April 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 444)      No Comments

150px-Allama_Iqbal_Open_University_logo
اسلام آباد (یواین پی )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں صحت کے بین الاقوامی دن کے حوالے سے ‘صحت بخش غذاؤں کے اتستعمال پر”ایک روزہ قومی سیمینار منعقد کیا گیا تاکہ ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے لاکھوں طلبہ و طالبات کوتدریسی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے اپنیِ جسمانی اور ذہنی صحت کو ترو تازہ رکھنے کے اصولوں سے آگہی پیدا ہوسکے ۔ “صحت بخش چیزیں کھاؤں اور صحت مند رہو”کے زیر عنوان سیمینار کا اہتمام یونیورسٹی کے شعبہ ہوم اینڈ ہیلتھ سائنسسز نے کیا تھا جس کی صدارت وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کی۔وائس چانسلر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اپنے تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اپنے مضبوط ملک گیر نیٹ ورک کے ذریعے ملک کے ہر حصے میں غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر صدیقی نے مزید کہا کہ اب سے کم و بیش تین دھائیوں قبل عام پاکستانی گھرانوں میں بچوں کی روزمرہ زندگی کے طے شدہ شیڈول ہوتے تھے۔بچوں کے سونے ٗجھاگنےٗ ناشتہ کرانے ٗ سکول بھیجنے ٗ سکول کے بعد آرام کرنے ٗ عصر کے وقت مذہبی تعلیم کے لئے مساجد بھیجنے ٗ شام کو کھیلنے وغیرہ کے لئے مقرررہ اوقات ہوتے تھے۔ جبکہ آپ آئی ٹی ٹیکنالوجی کے جہاں ہزاروں فوائد ہیں وہاں آئی فون ٗ موبائیل ٗ فیس بک وغیرہ کے استعمال نے ہمارے سماجی تعلقات پر گہرے برے اثرات مرتب کئے ہیں۔ اور ہمیں فالج ٗ بلڈ پریشر اور برین ہیمبِرج جیسی دیگر بیماریوں میں مبتلا کردیا ہے۔عظمت خالد ماجد ٗشفا انٹرنیشنل ہسپتال کے ڈاکٹر ریضان خان اور اسسٹنٹ پروفیسر ہاجرہ احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھروں اور دفاتر کی عمارتوں کے ڈیزائن اور ان میں استعمال ہونے والے ناقص میٹریل سے بھی کینسر جیسے مہلک امراض پھیلنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی معاشرے میں اس قسم کی انسانی صحت کے لئے مضر نئی عمارتوں کو گرا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بادام بلڈ پریشر اور ذہنی دباؤ کی کمی میں نہایت مفید ہے اور قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہڈیو کی مضبوطی کے لئے جہاں بہت سارے عذائیں تجویز کی جاتی ہیں وہاں انسانی وجود کے لئے مخصوصی مقدار میں دھوپ سکنا بھی ہڈیوں کے مضبوطی کے لئے ضروری ہے۔ماہرین نے مزید کہا کہ ہم افراتفری کے اس دور میں کھانا بھی بھاگ دوڑ میں کھاتے ہیں۔افراتفری اور بھاگ دوڑ میں کھانا صحت بخش نہیں بلکہ غیر مفید بن جاتا ہے جبکہ اگر ہم انتہاہی تسلی اور ذہنی سکون کے ساتھ کھانا کھائیں تو وہی غذا ہمارے لئیبے حد مفید بن جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes