عالم اسلام کو سنگین خطرے سے نمٹنے کے لئے ایک منظم سفارتی اور دفاعی حکمت عملی کی ضرورت ہے فیصل محمد

Published on April 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

NewUNN
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) سرزمین الحرمین الشریفین کے قرب وجوازمیں فساد اور شورش پیداکر کے سعودی عرب کو غیر مستحکم کرنا اسلام دشمن اور کفارکی بڑی سازش ہے عالم اسلام کو اس سنگین خطرے سے نمٹنے کے لئے ایک منظم سفارتی اور دفاعی حکمت عملی کی ضرورت ہے اس بات کا اظہار تنظم مبصرین اسلامی کے ترجمان فیصل محمد عرب خبر راساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے قبلہ اول کو یہودیوں کے حوالے کرنے کے بعد اب الحرمین الشریفین پر قبضہ کرنے کی عالمی طاقتوں نے مسلمانوں میں گروہ بندی کرکے اسے غیر مستحکم کرنے کا عمل تیزی سے شروع کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمہ کے نام پر پہلے افغانستان اور پاکستان کو نشانہ بنایا گیا اوروہاں صورت حال کو انتہائی کشیدہ کرکے دہشت گردی کو فروغ دیا گیا تو دوسری جانب جمہوری عمل اوراصلاحات کے نام پر مشرق وسطی میں بغاوت کو فرو غ دیاگیا جس کی زدمیں مصر،عراق،لیبیا اور شام آئے اوراب اس صورت حال کو یمن میں فروغ دے کر الحرمین الشریفین کی سرزمین کے گرد سازشوں اور فاسدبرپاکیا جارہاہے ۔فیصل محمد نے کہاکہ تنظیم مبصرین اسلامی یمن کی صورت حال کو اس کا اندرونی بحرا ن نہیں سمجھتی کیونکہ باغیوں کے اہم ذرائع نے واضح طورپربتادیاہے وہ نجران اورجیزان اورالشرقیہ میں اپنے اثرورسوخ کو بڑھنا چاہتے ہیں تاکہ وہاں پراکثریتی شیعہ عوام کو اہل سعود سے نجات دلاسکیں ۔سعودی عرب کے علاقے میں تنظیم مبصرین اسلامی باغیوں کے اس عمل کو سعودی عرب کے خلاف جنگ مسلم ممالک میں مداخلت سے تعبیر کرتی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes