کرشمہ کپور نے فلم نگری میں دوبارہ انٹری کا فیصلہ کیا تو فلم ساز ان کے پیچھے ہی پڑگئے
ممبئی(یو این پی) بالی ووڈ کی ممتاز اداکارہ کرشمہ کپور نے فلم نگری میں واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دھماکے دار انٹری آئٹم نمبر سے ہوگی۔ کرشمہ کپور نے فلم نگری میں دوبارہ انٹری کا فیصلہ کیا تو فلم ساز ان کے پیچھے ہی پڑگئے۔ لگتا ہے ہر پروڈیوسر ان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتا ہے۔ تاہم کرشمہ کپور خاصی چوزی ہوگئی ہیں اور وہ صرف منتخب فلمیں ہی سائن کر رہی ہیں۔یونی و یژن نیوز کے مطابق اپنی ری انٹری کو دھماکے دار بنانے کے لئے انہوں نے وکرم بھٹ کی فلم سائن کی ہے۔ دوسری جانب انہوں نے ساجد ناڈیا والا کی فلم’ میں آئٹم نمبر کرنے کی ہامی بھی بھر لی ہے۔ یعنی کرشمہ اپنا کرشمہ دکھانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔