پاکستانی پرچم لہرانے اور بھارت مخالف نعرے بلند کرنے پر سیدعلی گیلانی ،مسرت عالم اور پیر سیف اللہ کیخلاف مقدمات درج

Published on April 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 425)      No Comments

index
سرینگر (یو این پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے پاکستانی پرچم لہرانے اور بھارت مخالف نعرے لگانے پر بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی اور دیگر حریت رہنماؤں مسرت عالم بٹ اور پیر سیف اللہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔یو این پی کے مطابق سید علی گیلانی کو گزشتہ روز نئی دلی سے سرینگر واپس لوٹنے پر سینئر حریت رہنماء مسرت عالم بٹ کی قیادت میں ایک بڑے جلوس کی صورت میں ہوائی اڈے سے حیدرپورہ میں انکی رہائش گاہ تک لے جایا گیا اور اس موقع پر زبردست بھارت مخالف اور پاکستان اور آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی گئی اور پاکستانی پرچم بھی لہرایا گیا تھا ۔ مسرت عالم بٹ اور پیر سیف اللہ کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں سے بچاؤ کے ایکٹ کے تحت پولیس نے ایک مقدمہ درج کر لیا ہے اور حریت رہنماؤں کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتاہے ۔ سید علی گیلانی کے خلاف بھی اسی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دلی سے لوٹنے پر حیدر پورہ میں بلائے گئے جلسے کے دوران جذبات کو ابھارنے کیلئے بھارت مخالف نعرہ بازی کی گئی اور پاکستانی پرچم بھی لہرانے پر سید علی گیلانی ، مسرت عالم بٹ اور پیر سیف اللہ کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کے ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ ادھر مسرت عالم بٹ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی سرگرمی نہیں کی بلکہ انہوں نے کشمیری عوام کے جذبات کو اجاگر کیا ہے ۔انہوں نے کشمیری نوجوانوں کی طرف سے پاکستانی جھنڈوں کو لہرانے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے مکمل آزادی چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ سید علی گیلانی نے 2010میں عوامی انتفادہ کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ سید علی گیلانی نے کسی عوامی ریلی کی قیادت کی ہے ،انتفادہ کے دوران عوامی جلسوں پر بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 120سے زائد بے گناہ کشمیری شہید اور بہت سے زخمی ہو گئے تھے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes