پیپلز پارٹی پی ٹی آئی ارکان کی رکنیت کی منسوخی کی تحریک کی حمایت نہیں کرے گی،خورشید شاہ

Published on April 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

4
اسلام آباد (یو این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کے پارلیمنٹ میں آنے کا راستہ ہموار کیا، جمہوریت کی خاطر پیپلز پارٹی پی ٹی آئی ارکان کی رکنیت کی منسوخی کی تحریک کی حمایت نہیں کرے گی۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی ارکان کی پارلیمنٹ میں آنے کا راستہ ہموار کیا اور انہیں پارلیمنٹ آمد پر خوش آمدید کہا۔ جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے پیپلز پارٹی پی ٹی آئی ارکان کی رکنیت کی منسوخی کی تحریک کی حمایت نہیں کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالتی کمیشن سے عوام کو بہت توقعات ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy