ترقیاتی منصوبوں پر 5ارب65کروڑ10 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں رانا سلیم احمد

Published on April 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 444)      No Comments

unnamed
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر رانا سلیم احمد نے کہا ہے ہ پنجاب حکومت کے ضلع وہاڑی میں جاری مختلف ترقیاتی پروگرامز کے تحت 16 ارب15کروڑ65لاکھ روپے مالیت کے 1425منصوبوں میں سے 711منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں اب تک ان منصوبوں پر 5ارب65کروڑ10 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں یہ بات انہوں نے ضلعی ترقیاتی جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ای ڈی او فنانس محمد غیاث ، ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ حسنین شاہد شیرانی،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر ، ڈی او روڈز شیخ ظفر محمود ، ڈی او بلڈنگز ، ایس ڈی او پراونشل ہائی ویز راؤ دکشاد، ایس ڈی او پراونشل بلڈنگز محمد نثار، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فرزند علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز رمضان شہزاد،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شاہد سلیم ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال بوریوالا ڈاکٹر محمد اکرم ، ڈی او سپورٹس ملک مرتضی ، ٹی ایم او میاں اظہر جاوید ، ٹی ایم او میلسی چودھری ندیم ، اے ڈی ایل جی اشفاق گل ، ڈی ڈی او ٹیکنیکل محمد اشرف، ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر محبت علی خان ، اور دیگر افسران شریک تھیاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر رانا سلیم احمد نے کہا کہ تعمیراتی اداروں کے سربراہان ان منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنائیں اور تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں انہوں نے بعض منصوبوں پر کام کی سسرت رفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں افسران ذاتی دلچسبی لیں اور کام کی رفتار کو تیز کرائیں اگر افسران کی عدم دلچسبی کے باعث کسی منصوبہ کے فنڈز خرچ نہ ہو سکے تو متعلقہ افسرجواب دہ ہو گا اور اس کے خلاف کارروائی بھی کی جائیگی اجلاس میں ای ڈی او فنانس محمد غیاث نے بتایا کہ سالانہ ضلعی ترقیاتی پروگرام کے307 منصوبوں میں سے90مکمل ہو چکے ہیں سالانہ صوبائی ترقیاتی پروگرام کے 44منصوبوں میں سے6مکمل کئے جا چکے ہیں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام (ایم پی اے پیکج)کے33میں سے6منصوبے مکمل ہو چکے ہیں سرکاری تعلیمی اداروں میں مسنگ فیسیلیٹیز پروگرام کے تحت 442منصوبوں میں سے241منصوبوں کو مکمل کر لیا گیا ہے سرکاری تعلیمی اداروں میں کمپیوٹر لیب اور سائنس لیب ، خطرناک عمارتوں کی از سر نو تعمیر اور کلاس رومز کی تعمیر کے 166منصوبوں میں سے92 منصوبوں پر کام مکمل کیا جا چکا ہے قبرستانوں کی چاردیواریوں کے15منصوبوں میں سے 1منصوبہ مکمل کیا گیا ہے دانش سکول ٹبہ سلطان پور پر ابھی کام شروع نہیں ہو سکا تاہم اس کے فنڈز جاری کئے جا چکے ہیں ہیلتھ نیوٹریشن پروگرام کے21منصوبوں میں سے10مکمل کر لئے گئے ہیں ٹی ایم اے وہاڑی کے 64میں سے50 منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں ٹی ایم اے بوریوالا کے 155ًًؓ منصوبوں میں سے137منصوبے مکمل ہیں جبکہ ٹی ایم اے میلسی کے 177منصوبوں میں سے 78منصوبوں کو مکمل کیا جا چکا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题