دولاکھ افراد کو روزگار کیلئے قطر بھجوایا جائے:بلیغ الرحمن

Published on April 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 752)      No Comments

Abcاسلام آباد (یو این پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و تربیت بلیغ الرحمن نے سینیٹ کو بتایا کہ قطر کے ساتھ افرادی قوت کی فراہمی کا معاہدہ کیا گیا ہے جس کے تحت دو لاکھ افراد کو روزگار کے حصول کے لئے قطر بھجوایا جائے گا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے بجٹ کو دوگنا کرتے ہوئے اسے 70ارب روپے تک پہنچا دیا گیا ہے، اتنے بڑے بجٹ کی اس سے پہلے کوئی مثال موجود نہیں ہے، کھیلوں کے فروغ کے لئے فزیکل ایجوکیشن کو تعلیمی اداروں میں رائچ کیا جائے گا۔ وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر احمد حسن، سینیٹر عائشہ رضا فاروق، سینیٹر نزہت صادق اور سینیٹر سراج الحق کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت نے ایوان کو بتایا کہ پچھلے پانچ سال کے دوران ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے خیبر پختونخواہ سے 698طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لئے سکالر شپس پر بیرون ملک بھجوایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سکالر شپ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے لئے مخصوص ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2009متفقہ پالیسی ہے اس پر بھی نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، 2002میں پی ایچ ڈیز کی تعداد تین ہزار سے کم تھی، آج یہ تعداد 10ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قطر کے لئے 2لاکھ افرادی قوت کا کوٹہ منظور کرایا گیا ہے اور بہت جلد لوگوں کو وہاں بھجوایا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز پیر صدر الدین راشدی نے کہا ہے کہ پچھلے دو سال کے دوران 2831افراد کو ملازمت کے لئے بیرون ملک بھجوایا گیا ،امیدواروں کے انتخاب میں کوئی سفارش نہیں چلتی، او پی ایف سے جعلی ڈگریوں اور طویل غیر حاضری پر 25ملازمین کو ملازمت سے برخواست کیا گیا، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes