صدر مملکت ممنون حسین سے چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد ملاقات

Published on April 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

4
اسلام آباد (یو این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان سدابہار دوستی کو مزید گہرا بنانے میں تاریخی کردار ادا کرے گا۔صدر مملکت ممنون حسین نے چین کے لیے پاکستان کے سفیر مسعود خالد سے باتیں کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ہے۔ صدر مملکت نے پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرنے پر مسعود خالد کی خدمات کو سراہا۔ انھوں نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کو کامیاب بنانے کے لیے مسعود خالد اور ان کی ٹیم کی کوششوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان پاک چین اقتصادی راہداری کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں اہم ثابت ہوگا۔ صدر مملکت نے پاکستان اور چین کے درمیان عوامی سطح پر رابطوں کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس سلسلے میں 2015 میں منائی جانے والی پاک چین دوستی کے سال کی تقریبات اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes