سیکرٹری ایریگیشن کا دکانوں و سٹوروں پر گھی کی نئی کم کردہ قمیتوں کو چیک کرنے کیلئے بازار کا دورہ

Published on April 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

unnamed
جھنگ(یواین پی)وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبائی سیکرٹری ایریگیشن پنجاب سیف اللہ انجم نے بناسپتی گھی اور ویجیٹیبل آئل کی قیمتوں کا جائزہ لینے سے متعلق ضلع جھنگ کا اچانک دورہ کے دوران مختلف دکانوں و سٹوروں پر گھی کی نئی کم کردہ قمیتوں کو چیک کیا۔اس دوران ایکسین ایریگیشن جھنگ ظفر حسین ،اے ڈی سی بابر بشیر اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سیکرٹری ایریگیشن سیف اللہ انجم نے کہا کہ گھی کی کم کردہ قیمتوں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے عمل کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اس سلسلہ میں اوور چارجنگ ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی کہ پرائس لسٹ پر گھی اور آئل کی پرانی اور نئی قیمت درج ہونی چاہیے تاکہ صارفین قیمتوں میں کمی کے واضع فرق سے آگاہ ہوسکے۔انہوں نے دکانوں اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر کم قیمتوں سے متعلق بینرز آویزاں کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔قبل ازیں صوبائی سیکرٹری نے ڈی سی او آفس میں منعقدہ خصوصی اجلاس کے دوران گھی کی قیمتوں اور ان کے وافر سپلائی کے حوالہ سے افسران سے تبادلہ خیال کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy