کوٹرادھاکشن کی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کر بکھر گئیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

Published on November 1, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

\"1\"
کوٹرادھاکشن(مہر سلطان سے) تفصیلات کے مطابق مقامی بلدیہ کی ناقص کارکردگی نے عوام کے چودہ طبق روشن کر دیے شہر کی تمام سڑکیں عرصہ دراز سے توٹ چکی ہیں ہر طرف گردو غبار ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔نالیاں اور گٹر ابلنے لگے ہر طرف متعفن بدبو پھیلنے لگی۔شہر وفاء دوزخ کا نقشہ پیش بن گیا۔(ن) لیگی ارکان اسمبلی بھی ایکشن لینے کو تیار نہیں ہیں شہر کے گوشے گوشے میں سڑکوں کی بدحالی اور بلدیہ عملے کی لا پرواہی سے ڈینگی کے خطرات بھی منڈلانے لگے ہیں۔شہر کا کوئی پرسان حال نہیں ایسا لگتا ہے جسے شہر وفاء لا وارثوں کا شہر ہے اس کا کوئی والی وارث نہیں ہے۔بلدیہ کوٹرادھاکشن کا سیکرٹری سیاستی اور صحافتی سرگرمیوں میں مصروف ہے جبکہ بلدیہ کے چیف آفیسر کے پاس اتنا وقت نہیں کے وہ شہر کا دورہ کر سکے اکثر اپنی سیٹ سے ہی غائب ہوتے ہیں عوامی حلقوں نے خادم اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ اس شہر کی طرف بھی توجہ دیں ورنہ موجودہ بلدیاتی الیکشن میں اس شہر سے (ن) لیگ کا صفایا ہو جایئگا شہریوں نے (ن) لیگ کو بہت آزما ء لیا ہے کہ اس جماعت کے لیڈر کسی کام کے نہیں ہیں ان کے اپنے کام پورے نہیں ہوتے کہ وہ شہر کی طرف توجہ دیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题