ہر طرف چینی خاتون اول پنگ لیوان کی فنکارانہ صلاحیتوں کے چرچے

Published on April 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 745)      No Comments

274903_83446922
 پاکستان کے دورے پر آنے والی چینی خاتون اول پنگ لیوان لوک گلوکارہ اور فنکارانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں
 لاہور(یواین پی) بیس نومبر 1952کو پیداہونےوالی چینی خاتون اول پنگ لیوان بلاشبہ ایک خوبصورت خاتون ہیں لیکن سرُیلی آواز نے ان کی شخصیت کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔ سن 2008 میں انہوں نے ایک تقریب میں امریکا مخالف گیت گاچین میں دھوم مچا دی۔ فوجی وردی میں ملبوس خاتون اول کا یہ گیت آج بھی چین میں مقبول ہے۔ پنگ لیوان ایک لوک گلوکارہ پیپلز لبریشن آرمی کی آرٹ اکیڈمی کی سربراہ اور میجر جنرل کے عہدے پر فائز ہیں وہ چین کے سرکاری ٹی وی پر ہر سال اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا جوہر دکھا کر خوب داد وصول کرتی ہیں۔ چین میں گلوکاری کے کئی مقابلوں میں وہ اپنے فن کا لوہا منوا چکی ہیں وہ چین کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے روایتی موسیقی میں ماسٹر ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes