جھنگ(یواین پی)ریسکیو 1122جوانوں کی فٹنس کی جانچ پڑتال کے لئے ماہانہ ٹیسٹ لیا گیا
جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ڈاکٹر طارق سعید نے کیا ،ا ہلکاروں کی جسمانی صحت کے دوڑ کا مقابلہ منعقد کروایا گیا جبکہ امتحانی مشقوں کے حوالہ سے تحریری ٹیسٹ بھی لیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر نے کہا۔ٹیسٹ سے نہ صرف جسمانی صحت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے بلکہ اس سے جوانوں کے دل دماغ پر بی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں
ایمبولینس 1122 اور ٹرک میں تصادم میں ہونے والی ہلاکتوں پر فاتحہ خوانی تقریب
جھنگ(یواین پی) ضلع راجن پور کی تحصیل روجحان دوران ایمرجنسی ایمبولینس 1122 اور ٹرک میں تصادم کا تصادم ہوا جس میں دو ریسکیور محمد ثقلین اور فاروق نے جام شہادت نوش فرمائی اسی سلسلہ میں ریسکیو1122 ا فس جھنگ میں فاتحہ خوانی کی گئی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افیسر ڈاکٹر طارق سعید نے کی اس میں تمام ریسکیو رزاورافیسر نے شرکت کیاور ان کی مغفرت لے لیے خصوصی دعا بھی کی۔