کنٹونمنٹ الیکشن کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں : الیکشن کمشنر بلوچستان

Published on April 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,109)      No Comments
5
کوئٹہ۔۔۔صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کنٹونمنٹ کے الیکشن کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جو کہ شیڈول کے مطابق 25اپریل بروز ہفتہ منعقد ہوں گے بیلٹ پیپرز اور انتخابی سازوسامان متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز کو فراہم کردیئے گئے ہیں پولنگ صبح 8:00بجے سے شام 5:00بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی پولنگ کے اندر ووٹرز کو موبائل فون لے کر جانے کی ممانعت ہوگی البتہ پریزائیڈنگ آفیسر اور پولنگ کا عملہ اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے واضح رہے کہ بلوچستان میں تین اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کنٹونمنٹ کے الیکشن ہونے تھے جس میں کوئٹہ‘ لورالائی اور ژوب اضلاع شامل ہیں مگر ژوب میں امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہوئے ہیں دیگر دو اضلاع جن میں کوئٹہ میں پانچ جنرل وارڈ اور لورالائی میں دو جنرل وارڈ کیلئے کل 27ہزار کے قریب ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے کوئٹہ کے وارڈ نمبر 1میں 6‘ وارڈ نمبر 2میں 5‘ وارڈ نمبر 3میں 7‘ وارڈ نمبر4میں 3اور وارڈ نمبر 5میں 12امیدوار مدمقابل ہیں ان دونوں اضلاع میں پولنگ اسٹیشن کی تعداد کوئٹہ میں21اور لورالائی میں 4ہوگی۔ ان پولنگ اسٹیشنز پر 161پولنگ عملہ تعینات کیا گیا ہے ۔ پولنگ سے 48گھنٹے قبل یعنی آج رات 12بجے کے بعد امیدوار اپنی انتخابی مہم ختم کریں گے صوبائی الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ ان انتخابات کیلئے ووٹرز، امیدواروں اور پولنگ عملے کے تحفظ کیلئے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ علاقے کے ووٹرز بلاخوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes