شمالی وزیرستان میں میزائل حملے کا مقصد ملک میں بد امنی پھیلانا ہے ندیم ہارون

Published on November 2, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

\"1\"
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف قصور کے ضلعی صدر ندیم ہارون خان و سنیئر نائب صدر حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے شمالی وزیرستان میں میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کا مقصد ملک میں بد امنی پھیلانا ہے۔ جب بھی پاکستان مذاکرات کی کوشش کرے تو میزائل حملہ کردیا جاتا ہے، تحریک انصاف قومی وخیبرپختونخوہ اسمبلی سے قرار داد منظور کرائیں گی ۔ میزائل حملے کا مقصد ملک میں بد امنی پھیلانا ہے، کچھ طاقتیں پاکستانیوں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔ گزشتہ دو روز کے دوران شمالی وزیرستان میں دو میزائل حملے کئے گئے جس میں تقریباً 10 افراد ہلاک ہوئے جبکہ غیر ملکی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ آج کے حملے میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود اپنے قریبی ساتھیوں سے ہلاک ہوگیا ہے۔ ڈرون حملے کے نتیجہ میں ہلاکت مذاکرات کے لئے شدید جھٹکا ہوگا۔طالبان سے کامیا ب مذاکرات کا راستہ ہی امن کی طرف جاتا ہے بے گناہوں کا خون بہنا بند ہونا چاہیے پاکستان دوسروں کی جنگ میں قیمت ادا کرچکا ہے۔ امریکہ پاکستان پر ڈرون حملے کرکے عالمی قوانین کی خلاف کررہا ہے ۔ایک طرف شمالی وزیرستان پر ڈرون حملے جاری ہیں تو دوسر ی طرف طالبان سے مذاکرات کئے جارہے ہیں ان مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا مذاکرات سے قبل حکومت امریکہ سے ڈرون حملے بندکرائے۔ وفاقی حکومت نے امریکہ کو ڈرون حملوں کے زریعے پاکستانیوں کے قتل عام کا لائسنس دے دیا ہے اگر مذاکرات کرنے ہیں تو اچھی بات ہے مگر اس سے قبل ڈرون حملے بند ہونے چاہیے امریکہ پر واضح کردیا جائے کہ مذید قربانیاں نہیں دی جاسکتیں۔ حکومت دوٹو ک الفاظ میں ڈرون روکنے کا حکم دے پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔اور امریکی دباؤ مستر د کرتے ہوئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题