عمران خان کا نیپال کے سفیر کے نام پیغام، زلزلے سے تباہی اور جانی نقصان پر اظہار افسوس

Published on April 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 505)      No Comments

4اسلام آباد (یوا ین پی)پپاکستان تحریک انصاف کےچیئرمنین عمران خان نے پاکستان میں نیپال کے سفیر کے نام اپنے پیغام میں زلزلے سے ہزاروں نیپالی افرا دکے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیاہے ۔ اپنے خط میں عمران خان نے کہاہے کہ 25اپریل کے زلزلے نے اہل نیپال کو شدید صدمے سے دوچار کردیاہے ۔ اہل پاکستان اس اندوہناک سانحہ پر شدید ملول ہیں اور دعا گو ہیں کہ نیپال اس سانحہ کا پامردی سے مقابلہ کر سکے ۔نیپالی سفیر کے نام اپنے خط میں عمران خان نے اپیل کی کہ ان کے جذبات حکومت نیپال اور سانحہ کی نذر ہونے والے افراد کے اہل خانہ تک پہنچا دیے جائیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes