پاکستان اورافغانستان میں قیام امن خطے کی کامیابی کیلئے اہم ضرورت ہے ٗاشرف غنی

Published on April 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 499)      No Comments

111
نئی دہلی ۔۔۔افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے کہاہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان موجود سیاسی اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا، اسلام آباد اور کابل کی ترقی کیلئے پرامن خطہ لازمی ہے بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں افغان صدر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں ٗ پرامن خطہ دونوں ممالک کی ترقی کیلئے لازمی ہے۔ایک سوال پر ڈاکٹر اشرف غنی نے کہاکہ طالبان سے سیاسی اختلافات ہیں اور انہیں سیاسی طریقے سے حل کر لیا جائیگاافغان صدر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں افغانستان پاکستان سمیت تمام پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات چاہتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes