امام کعبہ شیخ خالد الغامدی پاکستان کا 9 روزہ تاریخی دورہ مکمل کرنے کے بعد سعودی عرب روانہ ہوگئے

Published on May 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments
55
اسلام آباد ۔۔۔ امام کعبہ شیخ خالد الغامدی جمعہ کو پاکستان کا 9 روزہ تاریخی دورہ مکمل کرنے کے بعد سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ قومی اسمبلی کے قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے امام کعبہ کو الوداع کیا۔ امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کے دورہ پارلیمنٹ کے موقع پر قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے ان سے ملاقات کی جبکہ قومی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈروں نے بھی امام کعبہ سے ملاقات کی ۔ امام کعبہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی۔ امام کعبہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں نماز مغرب کی امامت کی۔ اراکین پارلیمنٹ ، صحافیوں، پارلیمنٹ ہاؤس کے افسران اور عملہ کی بڑی تعداد نے ان کی اقتدا میں نماز ادا کی۔ اپنے قیام کے دوران امام کعبہ نے صدر ممنون حسین، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اور سیاسی جماعتوں کے قائدین اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ ا مام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے شاہ فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کی جس میں ہزاروں کی تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题