خیبر پختونخواکے 19اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم اختتام پذیر ہو گئی

Published on May 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,027)      No Comments

4
پشاور( یواین پی)صحت کا اتحاد پروگرام کے تحت خیبر پختونخواکے 19اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم اختتام پذیر ہو گئی۔تین روزہ اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے کل2,002,535بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جو مجموعی ہدف کا نوے فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ پولیو ایمر جنسی آپریشن سنٹرکی رپورٹ کے مطابق ضلع ایبٹ آباد میں مقررہ ہدف کا 100فیصد ،بنوں میں 97فیصد،بونیر میں100فیصد،چارسدہ میں 102فیصد،چترال میں 107فیصد،ڈی آئی خان میں 95فیصد،دیر لوئر میں 102فیصد،ہنگومیں 101فیصد،ہریپور میں 99فیصد،کرک میں 98فیصد،کوہاٹ میں 97فیصد،کوہستان میں 112فیصد،لکی مروت میں 99فیصد، مالاکنڈمیں 99فیصد،مانسہرہ میں 91فیصد،مردان میں 100فیصد،ملاکنڈ میں 99فیصد،مانسہرہ میں 91فیصد جبکہ تورغر میں 99فیصد حاصل کرلیا گیا۔مہم کے دوران بعض اضلاع میں والدین کی طرف سے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کے واقعات بھی سامنے آئے جنکی کل تعداد6450ہے جبکہ عدم دستیاب بچوں کی تعداد34000ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes