مسافر کی بدتمیزی ‘ کویت سے شارجہ جانیوالی فلائیٹ کو دبئی ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا

Published on May 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 545)      No Comments

06
کویت سٹی۔۔۔ایئر عریبیہ کی کویت سے شارجہ جانے والی فلائیٹ کا مسافر کی بدتمیزی کے باعث رخ موڑ دیا گیا اور پرواز کو دبئی ایئر پورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔ پیر کو ذرائع ابلاغ نے ایئر عریبیہ کے ترجمان کے حوالہ سے بتایاکہ ایئر عریبیہ کی پرواز جی 9128 کویت سے شارجہ جا رہی تھی کہ دوران پرواز ایک مسافر نے جہاز کے عملہ سے بدتمیزی کی جس کی اطلاع ایئر ٹریفک کنٹرول کو دی گئی جس پر جہاز کی پرواز کا رخ موڑ دیا گیا اور جہاز بحفاظت دبئی ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔ ترجمان نے بتایاکہ جہاز کا رخ مسافروں اور عملہ کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے موڑا گیا۔ اب اس واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes