پیپلز پارٹی کو ذوالفقار بھٹو اور بینظیر دور کی پارٹی بنائینگے: بلاول بھٹو زر داری

Published on May 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 476)      No Comments

02
بلاول ایک بار پھر سیاسی میدان میں متحرک ‘ پی پی رہنماؤں سے ملاقاتیں ٗ پارٹی کی تنظیم سازی کا فیصلہ
لندن(یو این پی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول ایک بار پھر سیاسی میدان میں متحرک ہو گئے۔ لندن میں پی پی برطانیہ کے رہنماؤںں سے ملاقاتیں ٗپارٹی کی تنظیم سازی کا فیصلہ کر لیا۔ ۔لندن میں موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی برطانیہ کے رہنماؤں سے ملاقات میں تنظیمی مسائل کا جائزہ لیا۔ ملاقات میں ڈاکٹر عاصم حسین بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو کی ریاض خان، محسن باری، آغا تنویر، وحید راسب اور اظہر بریلوی سے ملاقات میں پی پی برطانیہ کے نئے صدر کی تقرری کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ بلاول بھٹو نے یقین دلایا کہ اس بارے میں جلد فیصلہ کر لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کو ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر دور کی پارٹی بنائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes