آفتاب احمد خان شیرپاؤ پر خود کش حملے کی رپورٹ ایوان بالا میں پیش کر دی گئی

Published on May 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      No Comments

03
اسلام آباد (یو این پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ پر خود کش حملے کی رپورٹ ایوان بالا میں پیش کر دی۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ آفتاب شیرپاؤ پر حملہ سے متعلق کل ایوان میں بات کی گئی تھی، میں نے خیبرپختونخوا کے اینٹی ٹیررسٹ ڈیپارٹمنٹ سے اس بارے میں رپورٹ حاصل کی ہے، خود کش حملہ آور کے نمونے تجزیئے کے لئے بھجوا دیئے گئے ہیں، اس واقعہ کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے، انٹیلی جنس کے لوگ بھی اپنا کام کر رہے ہیں اور اس واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو ہدایت کی کہ یہ رپورٹ سینیٹر نثار محمد خان کو بھجوا دی جائے جنہوں نے یہ معاملہ اٹھایا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题