برطانیہ ،ڈیوڈ کیمرون پھر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئے

Published on May 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 548)      No Comments
12
کنزرویٹو 323، لیبرپارٹی 228 اور اسکاٹش نیشنل پارٹی 56 نشستوں پر کامیاب ہوگئی
حریف لیبر پارٹی باقی سب کو ملا کر بھی کنزرویٹو تک پہنچنے کے قابل نہیں رہی ،
ایس این پی نے اسکاٹ لینڈ سے سب کا صفایا کردیا، انتخابی مقابلے میں یو کیپ کے نائجل فراج اپنی نشست ہار گئے،ڈیوڈ کیمرون اقتدار کی دہلیز تک پہنچ گئے اور ممکن ہے انہیں اس پر قبضہ جمانے کیلئے کسی کی مدد کی ضرورت نہ رہے
لندن(یوا ین پی)برطانیہ میں ڈیوڈ کیمرون پھر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئے۔ کنزرویٹو 323، لیبرپارٹی 228 اور اسکاٹش نیشنل پارٹی 56 نشستوں پر کامیاب ہوگئی۔برطانیہ میں دوبارہ کنزرویٹو پارٹی کی حکومت بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔ حریف لیبر پارٹی باقی سب کو ملا کر بھی کنزرویٹو تک پہنچنے کے قابل نہیں رہی ، ایس این پی نے اسکاٹ لینڈ سے سب کا صفایا کردیا۔ انتخابی مقابلے میں یو کیپ کے نائجل فراج اپنی نشست ہار گئے۔ڈیوڈ کیمرون اقتدار کی دہلیز تک پہنچ گئے اور ممکن ہے انہیں اس پر قبضہ جمانے کیلئے کسی کی مدد کی ضرورت نہ رہے ، 650 میں سے چند نشستوں کے نتائج آنا باقی ہیں جو پورے ہونے تک کنزرویٹو کو سادہ اکثریت مل سکتی ہے۔ ڈیوڈ کیمرون اقتدار کی دہلیز تک پہنچ گئے۔کنزرویٹو کی روایتی حریف لیبر پارٹی اندازوں سے بھی بہت پیچھے رہ گئی۔اور250 سے بھی کم نشستیں حاصل کرپائی۔ اس شکست کے بعد ایڈ ملی بینڈکو شدید تنقید کا سامنا ہے۔اسکاٹس نیشنل پارٹی کی لمبی چھلانگ سے لیبر پارٹی کو جھٹکا لگا ہے ،جس نیاسکاٹ لینڈ کے 50 فی صد سے زائد ووٹ اور ایک دو کے سوا تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔ آزادی کی حامی ایس این پی نے لیبر کے سربراہ سمیت بڑے برج گرادئیے۔20 سالہ طالبہ ماہاری بلیک انتخاب جیت کر 350 سالہ تاریخ کی سب سے کم عمر پارلیمنٹیرین بن گئی ہیں۔ کنزرویٹو کی اتحادی لب ڈیم شرمناک شکست دے دو چار ہوئی ہے ،50سے زائد نشستیں رکھنے والی جماعت کو بمشکل 10 سیٹیں ہی مل پائی ہیں ، نک کلیگ قیادت چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes