کرکٹ ڈپلومیسی: مودی پاکستان سے بہتر تعلقات کا خواہاں

Published on May 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

8
نئی دہلی۔۔۔ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے ‘کرکٹ ڈپلومیسی’ کے ذریعے پاکستان کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اشارہ دے دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کے لیے کرکٹ سیریز شروع کی جائے۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ مودی نے اجلاس کے دوران کہا کہ کچھ اراکین کی جانب سے سیریز کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا، اسی وجہ سے وہ یہ ‘ابہام’ دور کرنا چاہتے ہیں۔ پارٹی کے رکن آر کے سنگھ نے گزشتہ روز اس سلسلے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا جبکہ سابق کرکٹر اور اب بی جے پی کے رکن کرتی آزاد نے بھی سیریز کی مخالفت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران صرف مودی ہی مخاطب ہوئے اور کسی رکن پارلیمنٹ نے بات نہیں کی۔ توقع ہے کہ دونوں ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں دو ٹیسٹ میچوں، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی پر مبنی مکمل سیریز کھیلیں گی۔ آئی سی سی کے ایف ٹی پی کے مطابق دونوں ممالک کو آئندہ آٹھ سالوں کے دوران چار مکمل سیریز کھیلنا ہیں۔ اس سیریز کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog