بان کی مون کی کراچی میں بس پرحملہ کی شدید الفاظ میں مذمت

Published on May 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 994)      No Comments

2
نیویارک (یو این پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کراچی میں بس پرحملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت قابل نفرت اقدام کے منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے بان کی مون کے ترجمان سٹیفین ڈیوجرک نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحد ہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستانی حکومت پرزوردیا ہے کہ اس قابل نفرت اقدام کے منصوبہ سازوں کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اورملک میں اقلیتوں کے موثر تحفظ کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے ہلاک شدگان کے خاندانوں اورپاکستانی حکومت اورعوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہارکیا۔انہوں نے حملہ میں زخمی ہونیوالوں کی جلدصحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题