اوپن یونیورسٹی کے میٹرک ٗ ایف اے ٗ بی اے کے امتحانات 18۔مئی سے ایک ساتھ شروع ہوں گے ٗ سہیل نذیر رانا

Published on May 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,460)      No Comments

150px-Allama_Iqbal_Open_University_logo
اسلام آباد (یواین پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2014ء کے میٹرک ٗ ایف اے اور بی اے پروگرامز کے فائنل امتحانات ملک کے طول و عرض میں 18۔مئی سے ایک ساتھ شروع ہوں گے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت پر ملک کے چاروں صوبوں ٗ آزاد کشمیر اوگلگت بلتستان میں ان امتحانات کے لئے ساڑھے آٹھ سو سے زائد امتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں ٗ تاکہ طلبہ و طالبات کو ان کی رہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کو یقینی بنایا جاسکے اور انہیں امتحانات میں شرکت کرنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے “یہ اعلان کنٹرولر امتحانات ٗ سہیل نذیر رانا نے کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان پروگرامز کے امتحانات میں شرکت کے اہل تمام اُمیدواروں کو ڈاک کے ذریعہ رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ ارسال کردی گئی ہیں ۔ اگر کسی طالبہ یا طالب علم کو اب تک رول نمبر سلپ نہ ملی ہو تو انہیں چاہئیے کہ وہ ڈُ پلیکیٹ رول نمبر سلپ حاصل کرنے کے لئے فوری طور پر اپنے قریب ترین شہر میں موجود علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل آفس یا سپرنٹینڈنٹ ( ٹیچر ایجوکیشن سیکشن ) مین کیمپس سے ذاتی طور پر رابطہ کریں۔ ڈپلیکیٹ رول نمبر سلپ حاصل کرنے کے لئے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دو عدد پاسپورٹ سائز تصدیق شدہ تصویریں اپنے ساتھ ضرور لائیں ۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق طالب علموں کی سہولت کے لئے رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر بھی جاری کردی گئی ہیں۔ طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے رول نمبر سلپس ڈاؤن لوڈ کرکے بھی امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں۔
کنٹرولر امتحانات نے اُمیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کمرہ امتحان میں پہنچنے سے پہلے رول نمبر سلپ پر درج ہدایات غور سے پڑھیں۔ ایسا کرنا خود اُن کے لئے مفید ثابت ہو گا۔ علاوہ ازیں فائنل امتحان میں شرکت کے لئے طلبہ و طالبات کو نادرہ کا جاری کردہ قومی شناختی کارڈ بھی اپنے ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
www.aiou.edu.pk

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes