تین روزہ پولیو مہم میں5 لا کھ سے زائد بچوں کو پو لیو قطرے پلائے جائیں گے ، اسفند یار بلوچ

Published on May 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 718)      No Comments
3
لاہور (یواین پی)اے ڈی سی(جی)لاہور اسفند یار بلوچ کی زیر صدارت 18مئی سے شہرکے 6 ٹا ؤنز کی74حساس یونین کو نسلز میں شروع ہو نیوالی پو لیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ٹاؤن ہال میں ہوا۔اجلاس میں ای ڈی او(ہیلتھ)، ڈی ڈی او ز(ہیلتھ)،ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز،یونیسف،ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اے ڈی سی (جی) لاہوراسفند یار بلوچ نے بتایا کہ 18مئی سے شرو ع ہو نیوالی تین روزہ پولیو مہم شہر کے چھ ٹا ؤنز کی74حساس یونین کونسلز میں چلائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ تین روزہ پو لیو مہم داتا گنج بخش ٹا ؤن،راوی ٹا ؤن ، سمن آباد ٹاؤن،علا مہ اقبال ٹا ؤن، گلبرگ ٹا ؤن اور عزیز بھٹی ٹا ؤن میں چلا ئی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی طرف سے1919پو لیو کی ٹیمیں تین روزہ پو لیو مہم میں حصہ لیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم میں5 لا کھ97ہزار5سو44 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور ٹاؤنز ایڈمنسٹریٹرز پو لیو ٹیموں کی خودنگرانی کر یں گے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes