جامعہ سندھ نے ایم اے پاس فائنل کے نتائج کا اعلان کردیا

Published on May 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 774)      No Comments
3
حیدرآباد (یو این پی) ناظم امتحانات (سالانہ)جامعہ سندھ غلام مرتضیٰ سیال کی جانب سے ایم اے پاس (فائنل) کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔ جاری کردہ اعلامئے کے مطابق سالانہ امتحانات 2014 میں مجموعی طور 8675 امیدواروں نے ایم اے فائنل کے لیے امتحانی فارم جمع کروائے، جن میں سے 37 امیدواروں نے امتحان میں حصہ نہیں لیا، جبکہ مجموعی طور 6457 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ اعلامئے کے مطابق 716 امیدوار فرسٹ کلاس، 5231 سیکنڈ کلاس اور 510 امیدوار تھرڈ کلاس میں پاس ہوئے۔ جبکہ 2027 امیدوارامتحان میں ناکام قرار پائے گئے ہیں، 154 امیدواروں کے نتائج مختلف اسباب کی وجہ سے روک دیئے گئے ہیں۔ امتحان میں کامیاب امیدوارں کا تناسب 74.43 فیصد رہا۔
Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes