محکمہ فوڈ عملہ کی طرف سے کاشتکاروں اور کسانوں کا استحصال دھڑلے سے جاری

Published on May 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 686)      No Comments

News Photoset Rajanpur
راجن پور(یواین پی)محکمہ فوڈ عملہ کی طرف سے کاشتکاروں اور کسانوں کا استحصال دھڑلے سے جاری باردانہ کی تقسیم ٹارگٹ سے پہلے کلوز ،مرکز خرید گندم میں گھپلے 101 کی بجائے 103 کلو اضافی گندم کی وصولی کاا نکشاف۔تفصیل کے مطابق راجن پور محکمہ فوڈ عملہ کی جانب سے چھوٹے کاشتکاروں اور کسانوں کا استحصال دھڑلے سے جاری ہے کسانوں نے میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے پہل باردانہ کے اجرا میں سیاسی نمائندوں کو فائدہ پہنچایا گیا روزانہ کے ہدف میں ایک ہزار باردانہ سرداروں اور جاگیر داروں کے نام پر لے لی جاتی رہیں بقیہ کی قرعہ اندازی ہوتی رہی ،چھوٹے کاشتکار اور کسانوں کا آخر میں باردانہ کے ٹوکن تو جاری کئے گئے مگر اچانک باردانہ بند کردیا گیا ۔جس سے کاشتکار شدید پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں ادھر فوڈ سنٹر خریداری مراکز پر کسانوں نے میڈیا کو بتایا کہ فوڈ کا عملہ کوالٹی چیکنگ،منشیانہ ، ان لوڈنگ، اور اور بلنگ کی مد میں لوٹ مار جاری کئے ہوئے ہیں ،جبکہ تمام فوڈ سنٹر کے انسپکٹروں کی طرف سے 103 کلو گندم وصولی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں جو کسان 101 کلو کی بات کرے تو اسکی گندم ان لوڈنگ نہیں کی جاتی انہیں کئی کئی دنوں تک ذلیل وخوارکیا جاتا ہے ۔اللہ ڈیوایا ،لیاقت علی،اللہ وسایا،دلداروغیرہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب،سیکرٹری فوڈ،ڈائریکٹر فوڈ،اور ڈی سی او غازی امان اللہ سے مطالبہ کیا کہ محکمہ فوڈ کے ر اشی آفیسران اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ کسانو اور کاشتکاروں کا استحصال بند ہو۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog