ماریا شراپووا نے عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

Published on May 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 493)      No Comments

44
پیرس (یواین پی) روم اوپن میں فتح حاصل کرنے کے بعد ماریا شراپووا نے عالمی رینکنگ میں ایک بار پھر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ کارلا ساریز نوارو بھی دو درجے بہتری کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آگئی ہیں، سرینا ولیمز بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق روم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد ڈبلیو ٹی اے رینکنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق امریکی سٹار سرینا ولیمز 9361 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ روم اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد روس کی ماریا شراپووا نے رومانیہ کی سمونہ ہالیپ سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے جبکہ ٹورنامنٹ کی رنر اپ سپین کی کارلا ساریز نوارو دو درجے ترقی کے ساتھ دسویں سے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا 6760 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی 4940 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، کینیڈا کی ایگوئن بکارڈ 4167 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، سربیا کی اینا ایوانووچ 3655 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، روس کی کترینا مکاروا نویں اور جرمنی کی اینڈریا پیٹکووچ دسویں نمبر پر ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes