بول ٹی وی کی نشریات بند کرنے کیلئے وزارت اطلاعات کا پیمرا کو خط

Published on May 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 595)      No Comments

02
اسلام آباد  (یواین پی) وزارت اطلاعات نے ایگزیکٹ گروپ کے ٹی وی چینل کی نشریات بند کرنے کیلئے پیمرا کو خط لکھ دیا۔ايگزيکٹ کيخلاف وزارت اطلاعات بھی ايکشن ميں آگیا، بول ٹی وی کی آزمائشی نشريات بند کرنے کیلئے پيمرا کو خط لکھ ديا۔وزارت اطلاعات کے مطابق عدالتی احکامات پر پیمرا کو خط لکھا گیا، خط موصول ہوتے ہی پیمرا نے قانونی کارروائی شروع کردی۔دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے پیمرا اور ایف آئی اے کے خلاف ایگزیکٹ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزار پیمرا سے رجوع کرنے کے بجائے دیوانی مقدمات دائر نہیں کرسکتا، قوانین کے تحت پیمرا کو باقاعدہ شکایت نہیں کی گئی، پیمرا آرڈیننس 2002ء کی شق 26 کے تحت کوئی بھی لائسنس یافتہ ٹی وی چینل پیمرا سے شکایت کرسکتا ہے، ایگزیکٹ نے پیمرا سے رجوع نہیں کیا، عدالت پیمرا کا کام نہیں کرسکتی۔واضح رہے کہ جعلی ڈگری اسکینڈل کیس میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کو گرفتار کیا جاچکا ہے، عدالت نے انہیں تحقیقات کیلئے 4 جون تک ایف آئی کے حوالے کردیا ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme