پنجابی فلم ’’عشق مذاق نئیں‘‘کم بجٹ اور نئی کاسٹ کے ساتھ انشا ء اللہ ایک بڑی فلم ثابت ہوگی خرم شہزاد کی یواین پی سے گفتگو

Published on June 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 2,456)      No Comments

DSCN0645انٹرویو۔۔۔ ڈاکٹر وقاص خرم
گئے وقتوں کی بات ہے جب لاہور کو بمبئی اور کلکتہ کے مقابلے میں فلمسازی کے ایک اہم مرکز سمجھا جاتا تھا۔ داتا علی ہجویری کی نگری میں بننے والی فلمیں برصغیر پاک و ہند میں باکس آفس پربے پناہ مقبولیت حاصل کیا کرتی تھیں۔، تحریک آزادی کے دوران ہونیوالے فسادات میں لاہور میں موجود فلمسازی کا ڈھانچہ تباہ ہو گیا تھاقیام پاکستان کے بعد ملکی فلم انڈسٹری نے نے بہت عروج و زوال اور نشیب و فراز کا سامنا کیاقیام پاکستان کے وقت فلمی صنعت کے پاس دو لٹے پٹے،تباہ حال سٹوڈیوز اور چند سینما گھر تھے لیکن وطن کی تعمیر کے جذبے سے سرشار فنکاروں، ہدایتکاروں، فلمسازوں، موسیقاروں اور کہانی کاروں نے جو کچھ فلم کے فیتے پر منتقل کیا وہ ملک میں فلمسازی کے فروغ کا باعث بنا۔ساٹھ اور ستر کی دہائی میں بننے والی پاکستانی فلموں نے کامیابی کے خوب جھنڈے گاڑے۔ لیکن شومئی قسمت بعد میں اس فلم نگر میں آنے والوں کی اکثریت نے عامیانہ موضوعات اور غیر معیاری فلم میکنگ کے ذریعے فلمی صنعت کا بت پاش پاش کر دیا سینما انڈسٹری نے بھی ملکی فلموں کے مقابلے میں بالی وڈ کی فلموں کو اہمیت دینا شروع کر دی۔ یوں پاکستان کی فلمی صنعت زوال پذیر ہو گئی۔ صورت حال یہ ہے کہ لولی وڈ میں فلم پروڈکشنز کا کام بالکل بند ہو چکا ہے۔ سٹوڈیوز ویران اور تباہ حال ہو گئے ہیں

DSCN0926

ملکی حالات ،امن و امان کی ابتر صورت حال میں کوئی فلمساز اس نگر میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں ایسے حالات میں جب فلم انڈسٹری میں حالات کی بہتری کے نہ ہونے کے امکان ہوں تو پھر بھی کوئی اس امید سے فلم بنائے تو یہ دیوانے کا خواب ہی کہا جاسکتا ہے انتہائی گھمبیر حالات میں نوجوان ہدایت کارو ادا کارخرم شہزاد نے ایک پنجابی فلم ’’ پینڈو بادشاہ‘‘ بنائی جو ایک کم بجٹ میں ایک بڑی فلم ثابت ہوگی یہ فلم ایڈیٹنگ کے مراحل سے گزر رہی ہے جبکہ ایک نئی پنجابی فلم ’’عشق مذاق نئیں‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیاہے ہدایت کارخرم شہزاد نے یواین پی سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایاکہ میری نئی زیرتکمیل پنجابی فلم ’’عشق مذاق نئیں‘‘ کی کاسٹ فائنل کر لی گئی ہے اس فلم میں دو ہیرئین اور دو ہیرو کے کردار ہیں فلم میں زیادہ تر نئی کاسٹ کو شامل کیاجارہا ہے کیونکہ آج کے سائنسی دور میں نوجوانوں کے پاس نئے نئے موضوعات ہوتے ہیں لہذاانہیں بھی آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہم سب کا فرض ہے جبکہ ہمارے سینئر ہمارے لئے سرمایہ ہے ہمیں ان کی سرپرستی میں کام کرنا چاہئے اور انہیں بھی فلموں میں کام ملنا چاہئے

SKKجیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ نئے لوگوں کو متعارف کرایا جائے نئی فلم میں ایک سینئر جرنلسٹ ڈاکٹربی اے خرم کو بھی ایک اہم رول کے لئے سائن کیا ہے میں چاہتا ہوں ان کے اندر چھپا ہوا فنکارکیمرے کے سامنے لے آؤں کیونکہ ان میں فنکارانہ صلاحیتیں موجود ہیں ایسے لوگ قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں پنجابی فلم ’’عشق مذاق نئیں‘‘ کے مرکزی رول میں سونیا ،آفرین ،ایم پروان ،خرم شہزاد جلوہ گر ہونگے فلم کی دیگر کاسٹ میں معروف فلم سٹار خواجہ سلیم ، ڈاکٹر بی اے خرم ،مجید چوہدری ،اکرام آرائیں،محمد الیاس ،سجنی ،پروین ،جون ، ملک شیر افضل ،اختر منگو،اچھو بابا  ،علی چوہدری اور بابا سردارشامل ہیں واضح رہے پنجابی فلم ’’عشق مذاق نئیں‘‘کی عکس بندی کا آغازگزشتہ ماہ کراچی میں کیا گیا تھا۔فلم کو عیدالضحی کے پرمسرت موقع پہ ریلیز کیا جائے گا۔نئی پنجابی فلم ’’عشق مذاق نئیں‘‘کم بجٹ اور نئی کاسٹ کے ساتھ انشا ء اللہ ایک بڑی فلم ثابت ہوگی انہوں نے مزید بتایا کہ ہم آج بھی نئے عزم اور نئی سوچ کو جدید خطوط پر بروئے کار لا کر فلم میکنگ میں نئی روح پھونک سکتے ہیں کیونکہ عروج و زوال کبھی دائمی نہیں ہوتے آج کے دور میں فلم تجارتی جنس ہی نہیں رہی یہ تفریح اور تعلیم و تربیت اور معاشرتی اصلاح اور تعمیر و ترقی کا ذریعہ بھی ہے۔ دنیا کے مختلف ملک اس وقت فلم کے ذریعے اقتصادی اور معاشی استحکام حاصل کر رہے ہیں۔ اب یہ ثقافتی، سیاسی، تہذیبی، معاشرتی نظریات و روایات کے پرچار کا ذریعہ بھی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes