بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی،سہ فریقی اتحادنے احتجاجی تحریک چلانے کااعلان کردیا

Published on June 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments

 2پشاور  (یواین پی) سہ فریقی اتحاد نے خیبر پختونخوا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ، 10جون کو صوبہ بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی ، احتجاجی مظاہرے بھی کئے جائیں گے،پشاور میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سہ فریقی اتحاد کا اجلاس پیپلز پارٹی کے نجم الدین خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں جے یو آئی کے شجاع الملک ،جلیل جان ، اے این پی کے میاں افتخار حسین اورعاقل شاہ نے شرکت کی، اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں جو دھاندلی ہوئی اس کے بعد صوبائی حکومت کے پاس حکومت کرنے کا کوئی اختیار نہیں ،سہ فریقی اتحاد نے صوبہ بھر میں احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت 10جون کو صوبہ بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی اور احتجاجی مظاہرے بھی کئے جائیں گے ،میاں افتخار حسین نے کہاکہ دھاندلی کے شکار دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے جس کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ،ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو اسمبلیوں سے استعفوں سمیت تمام آپشن پر غور کیا جائے گا ، میاں افتخار نے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے الیکشن کمیشن کو آپاہج کرکے ہر قسم کی دھاندلی کی ، دھاندلی کی بد ترین مثال یہی ہے کہ حکمران جماعتیں بھی دھاندلی کا رونا رو ر رہی ہیں ،نجم الدین خان ،شجاع الملک اور دیگر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے خاتمے تک ہماری تحریک جاری رکھنے کا عزم دوہرایا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme