سینیٹر مشاہد حسین سید کی قومی بجٹ کیلئے پانچ نکاتی تجاویز

Published on June 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 437)      No Comments

index
اسلام آباد (یواین پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے قومی بجٹ کے حوالے سے اپنی پانچ نکاتی تجاویزسینیٹ کو جمع کرادی ہیں، سوموار کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں سینیٹر مشاہد نے آرمی پبلک سکول پشاورمیں بدترین دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء اور زخمیوں کی دادرسی کیلئے خصوصی فنڈز کا مطالبہ کیا،آزادیِ صحافت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے صحافیوں بالخصوص فوٹو گرافرز اور کیمرہ مین حضرات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے میڈیا کیلئے لائف اور میڈیکل انشورنس کی مد میں فنڈز کا قیام ناگزیر قرار دیا۔سینیٹر مشاہد کا کہنا تھا کہ اگرموجودہ حکومت حقیقت میں ٹیکس چوری کی روک تھام میں سنجیدہ ہے تو پاکستانیوں کے سوئس بینکوں اور غیرملکی بینکوں کو ایف بی آر کے دائرہ کار میں لانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ، انہوں نے اس حوالے سے امریکی حکومت کی جانب سے اپنے شہریوں کی ٹیکس چوری کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے انٹرپول سے رابطے کی تجویز پیش کی۔ امریکی اور غیرملکی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی آن لائن جاسوسی کے حوالے سے سینیٹر مشاہد حسین نے بجٹ تجاویز میں قرار دیاکہ پاکستان سائبر وارفیئر اور سائبر دہشت گردی کا شکار ہے، سائبر سیکیورٹی ٹاسک فورس کا قیام، انٹرنیٹ کے میدان میں حکمتِ عملی کا تعین اور دفاع کیلئے فنڈز مختص کیے جائیں، انہوں نے سائبر سیکیورٹی ٹاسک فورس کیلئے سیکرٹریٹ کیلئے آئی ٹی منسٹری تجویز کی۔ پانچویں اور آخری نکتے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد نے آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کیلئے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کے عفریت کو شکستِ فاش دینے کیلئے نیکٹاادارے کو خصوصی فنڈز فراہم کیے جائیں تاکہ انسدادِ دہشت گردی حکمت عملی تیار ہوسکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes